Advertisement

پندرہ سوارب روپے بیرون قرضوں میں ڈوبے صوبے کی شاہ خرچیاں

پشاور: 15 سوارب روپے بیرون قرضوں میں ڈوبے صوبے کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری سامنے آگئی۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پابندی کے باوجود بھی وزراء کے تنخواؤں، مراعات اور الاونس بل میں ترمیم کرکے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزراء ،مشیر اور معاونین مراعات بل کی سمری تیار کرکے ترمیم کے لئے متعلقہ محکمے کو ارسال کردی گئی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کو دی جانے والی ہاوس رینٹ، سبسڈی اورمرمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ مہنگائی کے باوجود بھی 2014 سے اب تک وزراء کے ہاوس رینٹ، سبسڈی اور رہائش کی مرمت کے لیے مختص بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement

دستاویز کے مطابق  وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کی رہائش کی مرمت پر 5 لاکھ کی جگہ 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی جائے جب کہ سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرایہ کے گھر کے لیے کرایہ کو 70 ہزار سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کیا جائے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ وزیر،مشیر اور معاونین خصوصی کی ہاوس سبسڈی بھی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے گئی، رہائش کی مرمت میں 5 لاکھ اور کرایہ میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے، بل میں ترمیم کرکے منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version