Advertisement

شادی کی عمر 18 برس کرنے کے 95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائی کورٹ نے شادی کی عمر18 برس کرنے کے 95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےلڑکی اورلڑکے کی عمرمیں فرق کی شق کو کالعدم قراردے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سماجی اور جسمانی عوامل کی بنیاد پر چائلڈ میرج کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،  شادی کے قانون کا مقصد سماجی اقتصادی اور تعلیمی عوامل کے ساتھ جڑنا چاہیے۔

جسٹس شاہد کریم نے فیصلے میں کہا کہ بحیثیت قوم آبادی کے ادھے حصے کی صلاحیتوں کو کم عمری کی شادی اور بچوں کی پیدائش میں گنوایا نہیں جا سکتا، آئین کے تحت تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں لڑکے لڑکی کی عمر میں فرق امتیازی سلوک ہے، عمر کے اس فرق کو غیر آئینی اور کالعدم قراردیا جاتا یے، حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں چائلڈ میرج ایکٹ کے قانون میں 15 روز میں ترمیم کرے۔ پنجاب حکومت قانون میں ترمیم کر کے اسے اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کرے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت لڑکے کی شادی کی عمر 18 سال اور لڑکی کی 16 سال مقرر کی گئی ہے، آئین کے مطابق خواتین اور مرد مساوی حقوق کے رکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان میں لڑکیاں نسبتا زیادہ کم عمری کی شادی کا شکار ہیں، کم عمری کی شادی کی وجہ سے بچوں کی پیدائش کے وقت اموات زیادہ ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version