Advertisement

کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی

ملک بھر کے جنوبی قصبے مائی ماہیو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ ہلاکتیں مائی ماہیو کے علاقے میں ہوئی تھیں، جہاں پھٹے ہوئے ڈیم نے سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ کیا تھا۔

مائی ماہیو کے مقام پر پولیس نے بتایا کہ صبح سویرے کیجابے علاقے میں ایک ڈیم کے کنارے پھٹنے کے واقعے کے بعد ہم نے اب تک 42 لاشیں برآمد کی ہیں جن میں 17 نابالغ بھی شامل ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان نے متنبہ کیا کہ بارشوں نے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیموں کو گنجائش سے بھر دیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

Advertisement

اس سے قبل کینیا ریڈ کراس نے کہا تھا کہ اس نے سیلاب کی وجہ سے علاقے میں متعدد افراد کو طبی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔

کینیا کے حکام افراتفری کے حالات سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران مشرقی افریقہ میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں کیونکہ النینو کے موسمی پیٹرن نے موسمی بارشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 76 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔ سیلاب نے ملک بھر میں سڑکوں اور پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک انڈر پاس میں پانی بھر گیا ہے تاہم پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

حکومت نے پیر کے روز اسکولوں کی نئی مدت کے آغاز میں ایک ہفتہ کی تاخیر کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version