خیبرپختون خوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنےکے محرکات کیا ہیں؟

پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح اپنے غیرجمہوری رویوں کی پاداش اوربچگانہ حرکات کی پیروی میں آج ایک اور نادانی سر زد کر بیٹھی۔
آج کے پی اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کو ملتوی کروانا پڑ گیا، میں نہ مانوں والی روش پہ چلتے ہوئے کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پہ 26 خواتین نے حلف اٹھانے کے بعد انتخابات کا حصہ بننا تھا، عملدرآمد نہ کروایا جا سکا۔
اپوزیشن کو ای سی پی سے مداخلت کروانے کے لیے اپیل دائر کروا کے انتخابی عمل ملتوی کروانا پڑا، یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ الیکشن کمیشن اورپشاورہائی کورٹ بارہا ان مخصوص نشستوں پہ حلف برداری کی ہدایات جاری کرچکے تھے۔ کے پی حکومت نے ارادتاً اس عمل کو معطل کیے رکھا۔
الیکشن کمیشن کا اعتراض قانونی اورآئینی ہے کہ جب آپ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کررہے تھے تو یہ فیصلہ آئین کے مطابق نہیں تھا اس امرکا اظہاربعد میں پی ٹی آئی لیڈر شپ خود بھی کرچکی ہے۔
یہ امر بھی قابل غور ہے کہ پشاورہائی کورٹ وہی پسندیدہ کورٹ ہے جہاں ۱۲ سیکنڈ فی مقدمہ کی سپیڈ سے ۵۱ کیسز کو دس منٹ میں آپ ہی کے ممبر کو ضمانتیں منظورکرتے ہوئے سہولیات بھی مہیا کرتی ہے لیکن اسی کورٹ کا حلف برادری کا حکم آپ نہیں مانتے جو کہ ایک کھلا تضاد ہے۔
اپوزیشن نے کے پی اسمبلی کے اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی ابتدا کردی۔
رٹ پٹیشن نمبر1617-P/ 2024 کے مطابق اپوزیشن نے یہ نقطہ اٹھایا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عدالتی احکامات پہ عملدرآمد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دونوں کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News