تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں

تائیوان گزشتہ رات 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث رات بھر عمارتیں لرزتی رہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق 200 سے زائد زلزلوں کے باعث دارالحکومت تائی پے سمیت شمالی، مشرقی اور مغربی تائیوان کے بڑے حصوں میں عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں۔
میڈیا کے مطابق 200 سے زائد زلزلے جھٹکوں میں میں 6.3 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔
تائیوان کی زلزلے سے متاثرہ مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں پیر کی رات اور منگل کی علی الصبح 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم صرف معمولی نقصان کی اطلاع ملی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چپ بنانے والی بڑی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے کہا کہ اس سے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
تائپے کے ایک رہائشی 44 سالہ ایڈن پینگ نے کہا کہ زلزلے جھٹکے معمولی شدت کے تھے لیکن رات 2 بجے کے قریب آنے والا زلزلہ زیادہ شدت کا تھا۔
تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پیر کی سہ پہر سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 200 سے زائد بتائی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر وو چیان فو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ‘توانائی کے مرتکز اخراج’ تھے اور اس سے زیادہ کی توقع کی جا سکتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے پورے تائیوان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، لہذا ہوالین میں لوگوں کو مزید خلل کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے اپنے فیس بک پیج پر لوگوں سے پہاڑوں سے بچنے اور محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News