Advertisement

بلوچستان میں آسمانی بجلی اورچھتیں گرنےکے واقعات میں8 افراد جاں بحق

بلوچستان

بلوچستان میں آسمانی بجلی اورچھتیں گرنےکے واقعات میں8 افراد جاں بحق

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی اورچھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں صوبہ بھرمیں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے 40 کے لگ بھگ گھروں کو نقصان پہنچا،  92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اورمتاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کیلئے سروے جاری ہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version