Advertisement

سعودی وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا

سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلی سطح کا سعودی وفد آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا۔

اعلی سطح کے وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفادلی، وزیرصنعت اور معدنی وسائل، بندر ابراہیم الخورائف، سرمایہ کاری کے نائب وزیر، بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازید التویجری، اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام شامل ہیں،

یہ دورہ بنیادی طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے مفاہمت کو تیز کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔

سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا، چیف آف آرمی سٹاف،  ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Advertisement

اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version