Advertisement

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس فورس کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پر امن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے پہلے سے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے، راولپنڈی اور لاہور میں پانچ میچز پر 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہوٹل، روٹس اور اسٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سوئپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ خواتین شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں میچز کے دوران موثر پیٹرولنگ کریں۔ اسٹیڈیمز کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ابتدائی 3 میچ راولپنڈی جب کہ آخری دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version