Advertisement

قومی ویمن کرکٹرز کار حادثے میں زخمی

ویمن کرکٹرز

قومی ویمن کرکٹرز کار حادثے میں زخمی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک دو پلیئرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 32 سالہ آل راؤنڈر بسمہ معروف اور 28 سالہ رائٹ آرم لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو معمولی زخم آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹر کے ساتھ چائے پینے نکلی تھیں کہ یوٹرن لینے کےدوران گاڑی فٹ پاتھ  سے ٹکراگئی۔

Advertisement

خیال رہے کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کے دورے پر آنے والی  ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی  سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version