Advertisement

نائجیریا گردن توڑ بخار کی ویکسین متعارف کرانے والا پہلا ملک

نائجیریا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے گردن توڑ بخار کی نئی ویکسین متعارف کرا دی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ نائجیریا گردن توڑ بخار کے خلاف “انقلابی” نئی مین 5 سی وی ویکسین متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین نائجیریا میں موجود بیماری کی پانچ بڑی اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ ابتدائی ویکسین صرف ایک قسم کے خلاف کام کرتی ہے۔

نائجیریا افریقہ میں اس مہلک بیماری میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال 26 افریقی ممالک میں سالانہ کیسز میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریسس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائجیریا کا یہ منصوبہ ہمیں 2023 تک گردن توڑ بخار کے خاتمے کے اپنے ہدف کی جانب ایک قدم قریب لے آیا ہے۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ اکتوبر اور اس سال مارچ کے وسط کے درمیان، ملک میں 1،742 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے نائیجیریا کی سات ریاستوں میں 153 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین نائجیریا میں پائی جانے والی بیماری کی پانچ بڑی اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version