Advertisement

پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روشن پنجاب پروگرام کے تحت 50 ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی، خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی جب کہ فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔

مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، 100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے۔

Advertisement

ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی جب کہ ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جاسکیں گی۔

لیتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا جب کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے لئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، روشن پنجاب پروگرام کا مقصد غریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version