آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوگیا، عطا تارڑ

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوگیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان نظرآ رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن ہونے جا رہی ہے، ہم نے بہت سفر کیاہے، روپیہ اب مستحکم ہورہاہے، بلوم برگ کےمطابق مہنگائی اگلے سال 15فیصد پر آجائے گی۔
عطاتارڑنے کہا کہ ہم مثبت اشاریوں کو اسی طرح آگے لے کر چلیں گے، پاکستان مثبت رجحانات کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے ماضی میں بھی ڈیلیورکیا ہے، 16 ماہ میں ہم نے ملکی معیشت درست کی تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 10 ماہ کی حکومت میں ہمیں ایل سیز کھولنے میں مشکلات تھیں، ہماری پہلی ترجیح پہلے پاکستان بعد میں سیاست ہے، آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدوں سےاسٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی، پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آگےبڑھ رہا ہے۔
عطاتارڑنے کہا کہ پی آئی اے کا سالانہ80ارب روپےخسارہ ہے جو خزانے پربوجھ ہے، نجکاری سے خسارے کا بوجھ خزانے پر نہیں ہوگا، وزیراعظم داسوگئے چینی ورکرز اورافسران سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ملاقات میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پراظہار مذمت کی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک چین دوستی کو بہت اہمیت دی، ڈاکٹرعاصم نے بشریٰ بی بی کی طبیعت کو تسلی بخش قراردیاہے، غیریقینی صورتحال سے افواہیں جنم لیتی ہیں، یوتھ امپاورمنٹ کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجارہاہے، یوتھ کیلئے ہماری پالیسی ہمیشہ اچھی رہی ہے، اسپورٹس کے حوالے سے ایک جامع پروگرام سامنے لیکرآئیں گے، معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

