Advertisement

دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر

پاکستان کا مقبول ترین چینل ’بول‘ اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس بار بول انٹرٹینمنٹ عوام کے پسندیدہ میزبان واداکار ساحر لودھی کے ساتھ ایک منفرد پروگرام نشر کرنے جارہا ہے۔

بول انٹرٹینمنٹ پاکستان کے نامور اداکار ساحر لودھی کی میزبانی ’’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘‘ کا آغاز کرنے جارہا ہے جو 29 اپریل سے صبح 9 بجے نشر ہوگا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے ساحر لودھی کوئی نیا نام نہیں اور خاص طور پر جب پروگرام کی میزبانی کی بات آتی ہے تو ساحر لودھی کا کوئی ثانی نہیں، وہ اپنے اس ٹیلنٹ سے درجنوں پروگرامز کو کامیابی سے ہمکنار کرواچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ساحر لودھی مارننگ شوز، رمضان ٹرانسمیشن اور گیم شوز کی میزبانی کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم ان کا مخصوص انداز بیان ان کی وجہ شہرت ہے۔

میزبانی کے علاوہ ساحر لودھی فلموں میں بھی اپنی قسمت آزماچکے ہیں اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ’راست‘ سے کیا تھا۔

Advertisement

ساحر لودھی پاکستان کی کامیاب ترین مارننگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی کے بھائی ہیں جو ٹی وی ہوسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں۔

اس بار ساحر لودھی بول انٹرٹینمنٹ پر ’’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘‘ کرنے جارہے ہیں جو 29 اپریل کو صبح 9 بجے نشر ہوگا۔

اس سے قبل ساحر لودھی عید الفطر کے موقع پر بول انٹرٹینمنٹ پر عید کی خصوصی ٹرانسمیشن ’’عید کی خوشیوں میں بول‘‘ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور ان پروگرامز کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version