Advertisement

آسٹریلیا، چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بشپ پر چاقو سے حملہ

سڈنی میں ایک خطبے کے دوران ایک چرچ میں بشپ اور متعدد دیگر افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات کو ویکلے کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، چاقو بردار حملہ آور شخص نے بشپ اور دیگر افراد پر بھی حملہ کیا۔

پولیس نے ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا کہ متعدد افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی زخم جان لیوا نہیں تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ ان کی تفتیش میں مدد کر رہا ہے، لیکن حملے کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں ہونے والے اس حملے میں کون سا ہتھیار استعمال کیا گیا۔

Advertisement

مقامی میڈیا نے بشپ کا نام مار ماری ایمانوئل بتایا ہے، چرچ میں دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریم کی گئی ویڈیو میں سیاہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو بشپ کے قریب آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو جان لیوا چوٹیں آئیں اور این ایس ڈبلیو ایمبولینس پیرامیڈکس ان کا علاج کر رہے ہیں۔

زخمی ہونے والے تمام افراد کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

چاقو سے حملہ اسی شہر کے ایک شاپنگ مال میں چھ افراد کی ہلاکت کے چند روز بعد ہوا ہے۔ حملہ آور کو بعد میں ایک پولیس افسر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ دونوں واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version