Advertisement

افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال

جس دن سے پاکستان ایٹمی قوت بنا ہے، زائنسڈ لابی کی نظر میں چبھ رہا ہے، احسن اقبال

جس دن سے پاکستان ایٹمی قوت بنا ہے، زائنسڈ لابی کی نظر میں چبھ رہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افلاطون کے فیصلوں کی سز عوام کو مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عوام نےذمہ داری ڈالی ہے بھرپور طریقے سے کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے جو تباہی کی گئی 2018 اور 2022 میں اس کی مثال نہی ملتی، ملکی معیشت  میں جوکانٹے بوئے گئے ان سے پاکستان معیشت تباہ ہوئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں تھا اور کہا کرتا تھا کہ جو معاہدے بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کیساتھ کر رہا ہے ہمارے پیروں کی بیڑیاں ہیں اور کئی سال تک ہمیں اس کے نتیجے میں مہنگائی کی صورت بھگتنا پڑے گی۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش کریں گے ان کو دوبارہ آہستہ آہستہ پٹری پر لے کر آئیں گے، معیشت کے لیے یہ سال مشکل ہو گا، مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے سال ڈیڑھ سال صحیح فیصلے اور صحیح  سفر جاری رکھا تو ضرور کامیاب ہوں گے۔

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ایکسیڈنٹ ہو جائے تو اس کے بعد مریض کو اسپتال میں علاج کے لیے لایا جاتا ہے تو ڈاکٹر اسے حلوہ یا چاکلیٹ نہیں کھلاتا بلکہ اسے کڑوی دوائی کھانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض کا آپریشن بھی ہوتا ہے جو تکلیف سے ہوتا ہے لیکن وہ علاج کا حصہ ہوتا ہے، آپریشن ہو جاتا ہے دوائی مکمل ہو جاتی ہے تو مریض صحت مند ہو جاتا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کا گندم کا سودا کر کے ہمارے کسانوں کی فصل کو مٹی میں ملا دیا، اب گندم کےجہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، باہر سے گندم برآمد ہو کر یہاں پر آ رہی ہے اور ہماری فصل تیار کھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب ہماری فصل آنے والی ہے تو ان افلاطونوں نے باہر سے گندم منگوا لی، اس فیصلے کی سزا کسان اور عوام کو مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version