Advertisement

غلط نام سے پکارے جانے والے جوز بٹلر نے نام تبدیل کرلیا

غلط نام سے پکارے جانے والے جوز بٹلر نے نام تبدیل کرلیا

غلط نام سے پکارے جانے والے جوز بٹلر نے نام تبدیل کرلیا

غلط نام سے پکارے جانے والے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اب اپنا نام جوش بٹلر رکھ لیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے جوز بٹلر کی منفرد ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری کی جس میں انہوں نے اپنا نام ہمیشہ کے لیے تبدیل کرکے جوش بٹلر رکھنے کا اعلان کیا۔

انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے لیکن 13 سال ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غلط نام پکارنے والوں میں میری والدہ بھی شامل ہیں جب کہ مجھے ہر موقع پر ہی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب میں باقاعدہ طور پر جوش بٹلر ہوں۔

واضح رہے کہ جوش بٹلر نے 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ہزار 856 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 14 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version