Advertisement

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین

رکن قومی اسمبلی

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین

خیرپور میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 میں پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے۔ بھٹو خاندان آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا کرشمہ ہے کہ آج ملک کا ہر شہری آئین کو مقدس دستاویز تسلیم کرتا ہے اور جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، مضبوط جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔

ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی اورآئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے ہاری مزدور اور ہر شہری کو اپنی شناخت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version