Advertisement

اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کارروائیاں،غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیے

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی کنکشنز منقطع کردیے۔

 بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے۔

پیرآباد کے علاقے میں واقع گھر پر بجلی چوری کی جا رہی تھی، موٹرولا کے علاقے میں واقع موبائل شاپ پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔

ملزمان ڈائریکٹ لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔

کے الیکٹرک حکام نے موقع پرغیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے۔ غیر قانونی کنکشن میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

Advertisement

ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی گئی۔ کے الیکٹرک حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version