Advertisement

ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات

سعودی عرب میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم پاکستان کی امیر کویت سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ اکنامک فور میں شہباز شریف نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر عزت مآب امیر کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے، جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا۔

 پاکستان اور کویت نے نومبر 2023 میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے امیر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version