Advertisement

روسی میں دریا بپھر گیا، پورا شہر زیر آب آ گیا

قازقستان کی سرحد سے متصل روسی شہر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، پورا شہر زیر آب آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر اورنبرگ میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے پانی کی سطح دو میٹر تک بڑھ گئی ہے اور کچھ گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں۔

شہر میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے سے قبل خطرے کے سائرن بجائے گئے اور میئر نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں۔

روسی شہر اورنبرگ میں پانی کی سطح میں آج گیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پڑوسی علاقوں میں بھی سیلاب پھیلنے کا امکان ہے۔

اس سیلاب سے پڑوسی ملک قازقستان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے ایک لاکھ افراد کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے اس سیلاب کو 80 سالوں میں خطے میں آنے والا بدترین سیلاب قرار دیا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب گزشتہ ہفتے یورپ کے تیسرے سب سے بڑے دریا یورال سمیت کئی دریاؤں کے کنارے پھٹ گئے تھے۔ روس اور قازقستان میں لوگوں کے پانی میں بہنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ موسمی درجہ حرارت کی وجہ سے برف تیزی سے پگھل رہی ہے، جس میں بھاری بارشیں بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اورنبرگ میں دریائے یورال میں پانی کی سطح  11.43 میٹر (37 فٹ) تک پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہاں سے 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 11 ہزار 700 گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔

میئر سرگئی سالمین نے کچھ اضلاع سے مزید بڑے پیمانے پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version