Advertisement

خیبر پختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کی پیشنگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے صوبے کے متعدد اضلاع میں گلیشئیرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال کی الرٹ جاری کردی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا  کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے نو اضلاع چترال اپر، چترال لوئر ، سوات ، دیر اپر، دیر لوئر ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر ، مانسہرہ اور کُرم میں سیلابی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔

مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ  اور دیگر متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں فیلڈ سٹاف سے صورتحال کی مانیٹرنگ کروائی جائے۔

پی ڈی ایم اے کے اعلامیئے کے مطابق کسی بھی خطرے کی صورت میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ مقامی ابادی کی اگاہی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے بروقت انتظامات کئے جائیں ۔

Advertisement

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ  اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مذکورہ سیلابی صورتحال سے بھاری جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محمد قیصر خان نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم  مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع کنٹرول روم نمبر 1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

دریں اثناء این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامئے میں ملک بھر میں 23 اپریل سے 29 اپریل تک ایک اور موسمیاتی نظام پاکستان میں داخل ہونے کا امکان  ہے جس کیلئے ملک بھر میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version