Advertisement

یوکرین پر روسی میزائل حملہ، 13 افراد ہلاک

روس

یوکرین پر روسی میزائل حملہ، 13 افراد ہلاک

یوکرین پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  شمالی یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی میزائل حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک  اور  60 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

روس فضائی دفاع  میں کمزور یوکرینی شہروں پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ یوکرین کے اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی حمایت کے لیے درخواستیں کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو تباہی سے بچایا  جا سکتا تھا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کے چند گھنٹے بعد اتحادیوں سے عزم اور حمایت کا مطالبہ کیا۔

زیلنسکی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے کہا کہ اگر یوکرین کو فضائی دفاعی سازوسامان کافی مقدار میں مل جاتا اور اگر روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کا عزم کافی ہوتا تو ایسا نہ ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version