Advertisement

روٹی بنانے والے نان بائیوں کی ہڑتال، پنجاب میں تندور آج بند رہیں گے

روٹی بنانے والے نان بائیوں نے پنجاب اور اسلام آباد میں آج اپنے تندور مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ سیکڑوں نان بائیوں کی گرفتاری کے خلاف آج اسلام آباد اور پنجاب میں نان بائی اپنے تندور مکمل طور پر بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتار کئے گئے سیکڑوں نان بائی مزدوروں کو فوری رہا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک مزدور کا تندور بند کر کے دوسرے مزدور کو ریلیف  دینا کونسی دانشمندی ہے، ڈنڈے کے زور پر روٹی کا ریٹ کم کرکے عوام کو ریلیف  نہیں دیا جا سکتا۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ آٹے کی بوری جب دس ہزار کی تھی تو روٹی کا سرکاری ریٹ 20 روپے تھا، آٹے کی بوری جب بارہ ہزار کی تھی تو روٹی کا سرکاری ریٹ 25 روپے مقرر ہوا، اب آٹے کی بوری بارہ ہزار سے دس ہزار آٹھ سو روپے ہوئی تو روٹی کا ریٹ 16 روپے کیسے ممکن ہے۔

Advertisement

 صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ جب تک سٹیک ہولڈر کے ساتھ نہیں بیٹھا جائے گا مسائل کا حل ممکن نہیں، ان حالات میں نان بائی کو تندور چلانا ممکن نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version