Advertisement

پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان موولاموف کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے  کی ضرورت پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے ، معاہدے پر دستخط سے تجارت کو وسعت دینے، علاقائی روابط فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں ترکمان سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ سفیر نے صدر مملکت کو ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور سابق صدر گربانگولی بردی محمدوف کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

Advertisement

ترکمانستان کے سفیر عطاجان موولاموف کا کہنا تھا کہ پاک ترکمان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نہ صرف دونوں دوست ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی اہم ہے ، معاہدے سے خطے میں  بڑی ٹرانزٹ تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ، مبارکباد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version