خیبرپختونخوا حکومت کا انسپکٹر جنرل آف پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا انسپکٹر جنرل آف پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کیلئے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے بعد آئی جی کو تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے 3 نام وفاقی حکومت کو بھیجے جائیں گے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور آئی جی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صوبائی قیادت آئی جی سے ورکرز کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر ناخوش ہے، پی ٹی آئی کی اعلی قیادت بھی موجودہ آئی جی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی وزیراعلی کی صوابدید ہے، وفاق کے ساتھ چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر تنازع ہے، وفاق کی جانب سے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے منتظر ہیں۔
مشیراطلاعات کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں صوبے میں نیا آئی جی تعینات کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

