Advertisement

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2،2 سے برابر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 5 اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے بلیک کیپ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان کے 179 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بنا آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 52 رنز بنائے، مائیکل بریسویل 23، جوش کلارکسن 38 اور جیمز نیشم نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے آج 8 بولرز نے بولنگ کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

اسامہ میر نے 2 جبکہ شاداب اور عماد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، عثمان خان 31 اور فخر زمان نے 43 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Next Article
Exit mobile version