Advertisement

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ

حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے حکومت پاکستان نے ایک اور شرط کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے وزیرقانون کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے رپورٹ تیارکی ہے جس کے تحت اینٹی کرپشن کےادارہ جاتی فریم ورک کی بہتری کیلئے 13 سفارشات شامل کی گئی ہیں۔

نیب آرڈیننس، ایف آئی اے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی سفارش کے علاوہ ٹاسک فورس نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترامیم کی سفارش بھی کردی ہے۔

سرکاری امورکی نگرانی کیلئے قوانین پرعملدرآمد کے علاوہ شریک حیات کے اثاثوں کی تفصیل عام کرنے کیلئے رولز کی سفارش بھی کی گئی اور ایف بی آر کو ڈرافٹ رولز جاری کرنے کا ٹاسک دینے کی سفارش کی گئی۔

Advertisement

سول سرونٹس رولز 1973 میں ترمیم کی سفارش، اثاثے عام کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن کو قانونی حدود سے متعلق تربیت دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ٹاسک فورس کے مطابق ٹیکنالوجی، صلاحیتوں میں اضافے اور ٹریننگ کی سفارش کے علاوہ عوام کو معلومات تک رسائی سے متعلق آگاہی مہم کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

گورننس، آپریشنزرولز 2023  پر سختی سے عملدرآمد کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں قانونی ماہرین کی عدالتی خدمات کیلئے تعیناتی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ٹاسک فورس کے مطابق خصوصی عدالتوں میں قانونی ماہرین کی عدالتی خدمات کیلئے تعیناتی کی تجویز کے علاوہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط بنانے کی تجویز کے علاوہ انٹیلی جنس کے تبادلے کیلئے مرکزی مربوط لائحہ عمل بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version