Advertisement

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب کثیر المنزلہ عمارت خرید لی

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب کثیر المنزلہ عمارت خرید لی

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب کثیر المنزلہ عمارت خرید لی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب 4 ارب روپے میں کثیر المنزلہ عمارت خریدی لی۔

پی سی بی نے مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز کی رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب 4 ارب روپے میں کثیر المنزلہ عمارت خریدی لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پی سی بی نے اس پر اعتراض اٹھادیا۔

اس دوران قانونی تنازعات بھی پیدا ہوئے جس کے بعد عمارت کی تعمیر کو روک دیا گیا جب کہ بلڈرز نے فلیٹس کے لیے لوگوں سے پیسے بھی جمع کیے تھے جس کے باعث وہ پھنس گیا۔ تاہم بلڈر نے عمارت کو پی سی بی کو فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی یہ عمارت باضابطہ طور پر 4 ارب روپے میں خرید لی ہے لیکن ابھی عمارت نامکمل حالت میں ہے لہذا اسے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے لیے تزئین و آرائش کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رہائش کی معیاری سہولیات موجود ہیں لیکن ٹیموں کے ٹہرانے کے لیے کمروں کی تعداد کم ہے۔ پی سی بی لاہور کے بعد کراچی میں بھی نیشنل بینک اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version