Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

وزیراعظم شہبازشریف

وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بارہ بجے ہوگا جس میں وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل بھی زیر غور لایا جائے گا جب کہ سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

علاوہ ازیں احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ فیڈرل ڈرگ انسپیکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یاد داشت کی منظوری دی جائے گی، وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Next Article
Exit mobile version