Advertisement

بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، متعددعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش

بلوچستان

بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، متعددعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش

بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے حکومت بلوچستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج گوادر، جیونی، سنٹسراورماڑہ، کیچ، مند، تُمپ، پنچگور، واشک، خاران، چاغی، نوشکی، کوئٹہ مستونگ، قلات، لسبیلہ،خضدار، سوراب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، کچھی، سبی دُکی اور اس پاس کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گوادر، پسنی، جیونی، کیچ، مند، تُمپ،واشک،چاغی،خضدار،قلات،مستونگ میں بارش ہورہی ہے، ضلعی انتظامیہ گوادر، کیچ انتظامیہ متعلقہ اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

ضلع ہرنائی میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے انتظامیہ کام کررہی ہے چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے حکومت بلوچستان کی طرف سے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ اب تک تمام علاقوں میں صورتحال تسلی بخش ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے صوبے میں 12 اپریل 2024سے اب تک 08 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 09 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے اب تک صوبے میں 40 کے لگ بھگ گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور 92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ جن کے تخمینہ لگانے کے لیے متعلقہ اضلاع میں سروے جاری ہے۔

صوبے میں اب تک لنک سڑکوں کو بھی کچھ اضلاع میں نقصان پہنچا ہے۔ جن کی بحالی کے لیے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کام کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version