Advertisement

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے  دورہ پاکستان کے   لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کیوی کپتان   ٹم ساؤتھی سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں  آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار اور نئے ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے جن میں 7 کھلاڑی پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مچل سینٹنر سمیت 9 اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ جبکہ گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے اور ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان  کے دوران آرام  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

مائیکل بریس ویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version