Advertisement

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر بیان

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر بیان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر بیان سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے جس سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے، سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے جب کہ اس دوران نہایت مفید بات چیت ہوئی۔

Advertisement

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، جس کے لئے بھی بے حد شکر گزار ہیں اور سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کے لئے بھرپور تیاری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version