Advertisement

وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر سے ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

ایرانی سپریم لیڈر

وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر سے ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم  نے ابراہیم رئیسی اوران کے رفقا کی شہادت پراظہارتعزیت کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ابراہیم رئیسی کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ایران کے ایک روزہ دورے میں وزیراطلاعات عطاتارڑاوروزیرداخلہ محسن نقوی اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئےابراہیم رئیسی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام ایران کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات کوزیادہ اہمیت دیتےہیں، تعلقات کیلئےابراہیم رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈرکوپاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم صدر رئیسی اور ان کےساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی جب کہ تقریب کے دوران وزیراعظم اس ہال میں بھی تشریف لے گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version