وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ (فائل فوٹو)
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ان کے چچا عزت مآب شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

