کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک (فائل فوٹو)
کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کےعلاقے شالکوٹ میں پولیس اورسی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ گھرمیں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔
فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ، دستی بم اور2 عدد موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔
لاشوں کی اسپتال منتقلی کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردعلاقےمیں فورسزپرحملوں اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

