Advertisement

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ

ای سی سی

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کی متعدد تجاویزکاجائزہ لیا گیا اورمنظوری ہوئی۔ پاسکو کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف کوبڑھانے کی سمری منظورکر لی گئی۔ گندم خریداری کا ہدف14لاکھ سے بڑھا کر18 لاکھ میٹرک ٹن ہوگا۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق اضافی خریداری کےلیے مطلوبہ کیش کریڈٹ، خریف فصل میں یوریا کھاد کی ضروریات پورا کرنے کے لئے سمری بھی منظورکرلی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خریف سیزن کیلئے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ہوگی، وزارت کو یوریا کی طلب ورسد کی صورتحال کامسلسل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈزکی سمری منظورہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیل مل کے مستقبل کے لیے ٹائم لائنزکے ساتھ تفصیلی منصوبہ بھی طلب کیا گیا۔ پاورٹیرف تفریق سبسڈی کے بقایا جات سے متعلق بجٹ کے اخراجات کی اجازت ہوگی۔ رقم سے کے الیکٹرک کےلیے70ارب روپے کی ادائیگی ہوگی۔

Advertisement

وزارت خزانہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد جموں وکشمیرکے لیے 55 ارب روپے اداہوں گے، منظوری سے پاورسیکٹرکی لیکویڈیٹی کی ضروریات کو کم  کرنے میں مدد ملے گی۔ چمن بارڈرپریومیہ اجرت والے مزدوروں کےلیے خصوصی ریلیف پیکیج پرغورہوگا۔

اجلاس میں بی آئی ایس پی کو اپنے بجٹ سے فنڈزکا بندوبست کرنے کی سمری کاجائزہ لیا گیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کےلیے4.8ارب روپے کی تکنیکی سپلمنٹری گرانٹ منظورکیا گیا جبکہ ایراکے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 5.8 ارب روپے منظورکیے گئے۔

جاری اعلامیے کے مطابق فنانشل انکلوژن اینڈ انفرا اسٹرکچرپروجیکٹ کےلیے 3.2ارب روپے منظور، اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے 162 ملین اورفاٹا کے منصوبوں کےلیے وزارت داخلہ کو2.2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل
عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوره کرغزستان ملتوی ہونے کی وجہ بتادی
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
Next Article
Exit mobile version