Advertisement

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ماہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 850 روپے تک سستا ہوگیا، ایک ماہ میں مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 1 ہزار روپے تک سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا کم سے کم 2 ہزار 53 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اسلام آباد میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 ہزار 133 روپے ہے۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 3 ہزار روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح روالپنڈی میں بھی آٹے کی کم سے کم قیمت 2053 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2133 روپے ہے، راولپنڈی میں گزشتہ ماہ آٹے کی اوسطاً قیمت 2 ہزار 960 روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسطاً قیمت 1860 روپے ہے، گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسطاً 2 ہزار 8 سو میں دستیاب تھا۔

Advertisement

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 کلو آٹے کی اوسطاً قیمت 1 ہزار 9 سو روپے ہے اور گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 8 سو میں دستیاب تھا۔

سیالکوٹ میں 1850، فیصل آباد میں 19 سو روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہے، سیالکوٹ ،فیصل آباد میں گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 28 سو روپے میں دستیاب تھا۔

سرگودھا میں 20 کلو آٹے کی اوسطاً قیمت 2 ہزار روپے ہے اور گزشتہ ماہ 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 28 سو روپے میں دستیاب تھا۔

دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں آٹا رواں ماہ بھی مہنگا دستیاب ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسطاً قیمت 2 ہزار 3 سو روپے ہے جب کہ حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 22 سو اور سکھر میں 19 سو میں دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version