Advertisement

دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری

کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس

دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری

صدرمملکت نے کہا ہے کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، معاشی استحکام کیلئے اسمگلنگ کا تدارک ضروری ہے۔ دہشتگردی اورمنشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہراتعلق ہے۔

کوئٹہ میں صدرآصف زرداری کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا۔ صدرمملکت کوصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سیاسی قوتوں سے بات کرینگے، کچھ طاقتیں بلوچستان اورملک میں استحکام نہیں چاہتیں، دہشتگردی اورمنشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہراتعلق ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، معاشی استحکام کیلئے اسمگلنگ کا تدارک ضروری ہے، سرحدی علاقوں کی عوام کے روزگارکیلئے مؤثرحکمت عملی اپنائی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

صدرآصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

صدرمملکت نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی،عوام کی معاشی کمزوریوں کامکمل ادراک ہے، مختلف شعبوں میں سندھ حکومت کے نظام کونقل کیا جا سکتا ہے، صوبے میں صحت کے مسائل زیادہ، سہولیات دیگرصوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان مختلف شعبوں میں سندھ کی خدمات سے استفادہ کرسکتاہے، دونوں صوبے مختلف شعبوں میں تعاون کالائحہ عمل طے کریں، وفاق کی جانب سےمختص فنڈزکا بروقت اجرا ناگزیرہے، کچھی کینال کی آؤٹ سورسنگ کے امکانات پرغورکیا جائے۔

صدرمملکت نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پربھی غورکیاجائے، بلوچستان کی زمینوں کوقابل کاشت بنانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں سیلابی ڈیمزکی تعمیرکی ضرورت ہے،

اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ گورننس، ماحولیاتی تبدیلی اورامن وامان کے چیلنجزدرپیش ہیں، بنیادی مواصلاتی ڈھانچے کے فقدان سے سہولیات کی فراہمی چیلنج ہے۔ پی ایس ڈی پی، منصوبوں کے لئے مختص فنڈزکے اجرا کی ضرورت ہے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ وفاق سے فنڈزکے برقت اجرا سے منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ ہیں، مستقبل کےلائحہ عمل کیلئے مذاکرات سے انکارممکن نہیں، مذاکرات کا ایجنڈا قومی سطح پراتفاق رائے سے طے ہونا چاہیے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اوراعلٰی وفاقی اور صوبائی حکام کی شرکت

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version