سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع

سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
سندھ میں غیررجسٹرڈگاڑیوں اورٹیکس دہندگان کےخلاف مہم شروع، ایکسائزحکام نےٹیکس ادائیگی نہ کرنےوالی گاڑیوں کی جانچ شروع کردی۔
آن لائن ٹرانزیکشنزکی سہولت سے متعدد شہریوں نے بروقت ٹیکس ادائیگی کی۔
صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیررجسٹرڈ گاڑیاں قانون کے مطابق ضبط کی جائیں گی، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پرلانا غیرقانونی اورٹیکس کی عدم ادائیگی جرم ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مہم کا مقصد قوانین کا مؤثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صوبائی وزیرنے مزید کہاکہ شہری گاڑیوں کےٹیکس کی فوری ادائیگی کریں، بغیرکسی تاخیرکےگاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

