Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وفاقی وزیر خزانہ

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک

اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے فرانسیسی سفیرکا خیرمقدم کیا، فریقین نے ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پرفرانس کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخزانہ نےسفیرکومعاشی استحکام کی حکومتی کوششوں سےآگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی پیداوارمیں قابل ذکراضافہ، ملکی کرنسی مستحکم ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرتک پہنچے، مہنگائی کم ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نےآئی ایم ایف پروگرام کےاختتام کے بارےمیں بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نےسفیرکوکی جانےوالی اصلاحات سےبھی آگاہ کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ اصلاحات میں نجکاری اورایس اوایزریفارمزشامل ہیں، ایف بی آرڈیجیٹائزیشن، ایکسپورٹ لیڈ گروتھ بھی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردارپرزوردیا۔ فرانسیسی سفیرنےمزید تعاون کےامکانات پراعتماد کا اظہارکیا۔

وزیرخزانہ سےپاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کےوفدکی ملاقات

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیرخزانہ سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کوفروغ دینے میں ڈیری انڈسٹری کا کرداراہم ہے، کاروبارکی ترقی کےلیےسازگارماحول فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیری کا شعبہ برآمدات میں اضافے کے بڑے مواقع پیش کرتا ہے، ڈیری شعبہ کی پیداواربڑھانے کے اقدامات شروع کیے جائیں۔

وفد نے ڈیری برآمدات کےلیے سازگارماحول پیدا کرنےکی اہمیت پرزوردیا، ڈیری وفد نے کہا کہ حکومت ڈیری برآمدات کوٹیکس سے مستثنیٰ کرنے پرغورکرے، ٹیکس سےاستثنیٰ پرشعبےمیں مزیدتوسیع کی ترغیب دی جاسکےگی۔

Advertisement

وزیرخزانہ نے متعلقہ حکام کومیرٹ پروفد کی تجویزپیش کرنےکی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version