Advertisement

پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ

پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کے منصوبے پر مشاورت کی گئی ہے۔

گارمنٹ سٹی منصوبے کے حوالے سے صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے اپٹما پنجاب نارتھ کے صدر کامران ارشد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اور 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں چئیرمین اپٹما نے صوبائی وزیر صنعت کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ گارمنٹ سٹی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل، اپٹما صوبائی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ 2 ہزار ایکڑ رقبے پر بننے والے گارمنٹ سٹی میں اربوں روپے کی غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری ہوگی، یہ حکومت کا لینڈ مارک منصوبہ ہوگا جس سے برآمدات بڑھیں گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعتی شہر میں نئے کارخانے لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور قومی معیشت کے لئے بے حد اہمیت کے حامل اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement

چوہدری شافع حسین کے مطابق انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے پیداواری لاگت کم ہوگی، نئے صنعتی شہر میں بھی سولر انرجی کو فروغ دیا جائے گا اور اس کے لیے مقامی سطح پر سولر مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ملکی سولر کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔

اپٹما کے وفد نے گارمنٹ سٹی کے حوالے سے صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کو بریفنگ اورتجاویز دیں۔

اس ملاقات میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،چئیرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر ،چئیرمین پیڈمک ،سی ای او پیڈمک ،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version