Advertisement

اب دو ریاستی حل کا وقت آ گیا ہے،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اب دو ریاستی حل کا وقت آ گیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ میڈرڈ میں عرب وزارتی کمیٹی ارکان کی ہسپانوی وزیراعظم پیڈروسانچیزسے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے خطے میں امن بحال ہوگا، فلسطینی ریاست کا قیام امن کا ضامن ہو سکتا ہے، اور اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے اسپین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو درست اور تاریخی قرار دیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے غزہ میں فوری طورپر جنگ بندی کی ضرورت پر پھر زور دیا۔

Advertisement

سعودی وزیرخارجہ نے سپین، ناروے اور آئیرلینڈ کی جانب سے فلسطینیوں کو امید دلانے پرشکریہ ادا کیا، انہوں نے سپین، ناروے اور آئیرلینڈ کی جانب سے فلسطینیوں کو امید دلانے پرشکریہ ادا کیا

 انہوں نے یقین دہانی کی کہ تینوں ملکوں نے درست وقت پردرست فیصلہ کیا ہے، کیونکہ فلسطین میں ایک بڑا انسانی المیے کے سامنا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہسپانوی اقدام کی دوسرے بھی تقلید کریں گے، تاکہ اسپین دنیا میں امن اور بقائے باہمی کے حوالے سے امید کی کرن ثابت ہو۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اسپین کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم ایسے وقت کیا جب غزہ کو فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version