آج سے یکم جون کے دوران گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ بارش
آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کاالرٹ جاری کر دیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس دوران مٹی کے تودے بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
این ڈی ایم اے نے متوقع سیلاب و لینڈسلائیڈ سے نمٹنے کے لیے مقامی محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کو کچے گھروں سے مکینوں کا بروقت انخلاء کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر ميں پناہ لینے سے گریز کریں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، لہذا احتیاط کریں۔ کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق فصل کے معمولات تشکیل دیں۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاحوں و مسافروں کو پہاڑی علاقوں کے سفر ميں احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سفر سے قبل مقامی انتظاميہ سے موسم اور راستوں کی معلومات ضرور حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News