اٹھائیس مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متنازعہ نتائج، اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
کراچی: 28 مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائے گا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق 28 مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائے گا، یکم جون سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔
کچھ امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات جاری ہوں گے، 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جا رہا ہے۔
صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا اردو لازمی نارمل کورس، سندھی نارمل کورس لازمی، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ اول)، انگریزی ادب متبادل برائے اردو لازمی لیا جائے گا۔
شام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم) لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News