Advertisement

سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، سعودی کمپنیز کے وفود کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے لیے مفید ہوگا۔

اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاروں اورکاروباری شخصیات کے وفد کےاعزازمیں عشائیے کی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معززمہمانوں کوتہہ دل سےخوش آمدید کہتا ہوں، سعودی وفد کوخوش آمدید کہنا میرے لیےاعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم نے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ سعودی ولی عہد کی سعودی عرب کوجدید بنانے کی پالیسیوں کامعترف ہوں، محمد بن سلمان مملکت سعودی عرب کے لیے شاندارخدمات انجام دے رہے ہیں، زراعت، آئی ٹی کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کوسراہتےہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان کی مشکل وقت میں مددپرمشکورہوں، سعودی عرب 7 دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان کےلیے فیاضی بے مثال ہے، سعودی عرب کی معیشت تیزی سےترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے، سعودی عرب ملازمت کے مواقع کے لیے اہم ملکوں میں شامل ہے۔

انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگروقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تووقت کبھی بھی آپ کاانتظارنہیں کرتا۔ سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، سعودی کمپنیز کے وفود کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے لیے مفید ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کےلیے اہم خدمات انجام دے رہی ہے، سعودی کمپنیاں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانیوں کی بڑی تعدادسعودی عرب کی ترقی میں کرداراداکررہی ہے۔ یقین دلاتاہوں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وہ وقت قریب ہے جب ہم کمپنیوں کی سطح پر معاہدے کرینگے۔

وزیراعظم نے خطاب کے دوران سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان کامیاب بنانے کے لیے آرمی چیف سید عاصم منیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سعودی دورہ کامیاب بنانے میں تعاون اور انتھک محنت کی۔

عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکرتاہوں، مستقبل میں وفود کے مزید تبادلے کیے جائیں گے، پاکستان کےساتھ تعلقات کوہمیشہ قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

عشائیے کی تقریب میں وفاقی وزرا اورپاکستانی بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Next Article
Exit mobile version