وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ شخص ہے جس نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، اور نواز شریف ہی ملک میں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس لے کر آئے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے بچے اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ جو سرمایہ کاری کرنا چاہتےہیں ان کےلیے بہترین موقع ہے، ہم نے آئی ٹی سٹی کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی میں ترقی بھارت میں ہوسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ بڑی کمپنیز نے آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کےخواہش مندوں کو مراعات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہوگا، ہم پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ منسلک کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ نالج سٹی اور فلم سٹی کا بھی حصہ بنایا جارہا ہے، جبکہ نالج سٹی میں مختلف یونیورسٹیز اپنے کیمپس کھولیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

