Advertisement

بھارتی ریاست گجرات میں گیم زون میں ہولناک آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں گیم زون میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مغربی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ایک عمارت میں آگ کے شعلے اور دھواں بلند دیکھا جا سکتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔

دھواں 3 کلومیٹر کی دوری سے دکھائی دے رہا تھا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ فائر بریگیڈ افسر نے بتایا کہ ایک گیم زون کی عمارت کی چھت کا ایک ڈھانچہ گرجانے کی وجہ سے انہیں بچاؤ کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور تلاش شروع کردی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید متاثرین ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری طور پر جلی ہوئی لاشوں کی شناخت مشکل ثابت ہوئی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلی ٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے راجکوٹ میں آتشزدگی پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version