پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن اور حوالدار شہید

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن اور حوالدار شہید
پشاور: حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جب کہ اس دوران کیپٹن حسین جہانگیر شہید ہوگئے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، کیپٹن حسین جہانگیر کے ساتھ دھرتی کے بہادر سپوت حوالدار شفیق اللہ بھی شہید ہوئے جب کہ شہید حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہید کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی عمر 25 سال تھی، شہید نے 4 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں، کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حوالدار شفیق اللہ شہید کی عمر 36 سال تھی جب کہ شہید نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں ہیں، حوالدار شفیق اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

