Advertisement

حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافے پر غور

حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار ارب روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے اور مالی سال 2024-25 میں ڈائریکٹ ٹیکسز کے ذریعے 5 ہزار ارب کے محصولات اکھٹے کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 700 ارب روپے کے ٹیکس کا ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے اور سیلز ٹیکس کی مد 4200 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس ہدف رکھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹیز کے ذریعے نئے مالی سال میں 1500 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ پٹرولیم لیوی کے ذریعے اگلے مالی سال 1100 ارب روپے کی وصولی کا ہدف رکھے جانے کا امکان ہے اور نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version