مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل

الیکشن ٹریبونلز: لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جلد بامعنی مشاورت کریں، سپریم کورٹ
مخصوص نشستوں کے نہ ملنے کے کیس میں پشاورہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں نہ ملنےکیخلاف کیس میں آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے پشاورہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کردیا اوراٹارنی جنرل اورصوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
عدالتِ عظمٰی کے حکم نامے کے مطابق سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کی حدتک فیصلے معطل کیے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامےمیں کہا گیا کہ ای سی پی کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئےایک سیٹ پرالیکشن جیتنالازمی ہے، اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کیا۔
حکم نامے کے مطابق لارجربنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججزکمیٹی کوبھیجاجاتا ہے،حکمنامہ کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News